Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سازش کے ذریعے کمزور کرنے والوں کو ناکام بنائیں گے جب کہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔

نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھے (ن) لیگ کا ارسطو کہتے ہیں، پاکستان کے 20 کروڑ عوام ہی ارسطو ہیں کیوں کہ جس صوبے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہاں کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا جب کہ عوام جانتے ہیں کہ سازشوں میں کون شریک ہے۔

احسن قبال کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے اور جو لوگ پاکستان کو سازش کے ذریعے کمزور کرنا چاہتے ہیں انہیں ناکام بنائیں گے جب کہ ہم پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنائیں گے۔

About Admin

Check Also

Asim Hussain

ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: