Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کردستان کیخلاف آپریشن ،ترک فوج شمالی عراق میں داخل

کردستان کیخلاف آپریشن ،ترک فوج شمالی عراق میں داخل

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کردستان میں ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر ترک فوجی دستے شمالی عراق میں داخل ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  12گاڑیوں اور 80اہلکاروں پر مشتمل ترک  فوج  کا پہلا دستہ شمالی عراق  کے علاقے ادلب میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ پیش رفت 25 ستمبر کو عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان کی آزادی سے متعلق منعقدہ ریفرنڈم کے ردعمل میں ہوئی ہے۔ سرحد پر مقیم باشندوں اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ادلب کے مختلف علاقوں میں ترک فوج کو گشت کرتے دیکھا ہے جو کہ شمال کی جانب پیش قدمی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ عراق،ترکی اور ایران  نے کردستان آزادی ریفرنڈم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کردستان کے علاحدہ  ریاست کے قیام کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت کردعلاقے سے تیل کی ترسیل کو روکنا سرفہرست ہے۔

عراقی ریاست کردستان میں ترکی سے ملحقہ سرحد پر 15سے20فیصد کرد آباد ہیں جو اپنی آزاد ریاست کے لیے مسلح جدوجہد کافی عرصے سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ترکی کا ماننا ہے کہ خطے سمیت انقرہ میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں کرد مسلح جنگجووں کا ہاتھ ہے۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: