Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی میں چاقو بردار کا ایک اور حملہ، خاتون زخمی

کراچی میں چاقو بردار کا ایک اور حملہ، خاتون زخمی

کراچی(بیورورپورٹ) شہر قائد میں خواتین پر چاقو سے حملے کے واقعات میں کمی نہ آسکی جبکہ مزید ایک اور خاتون کو چھری کے وار کرکے زخمی کر دیا گیا۔کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم سندھ حکومت اور پولیس کے لیے درد سر بن گیا ہے جب کہ چاقو سے خواتین پر حملہ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے 35 سالہ خاتون کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، واقعہ کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب خواتین پر چاقو سے حملے کے کیس میں ابھی تک کیس میں کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آئی اور پولیس صرف مفروضوں سے کام لے رہی ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے مبینہ حملہ آور وسیم کے دوست کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم وسیم نے خود پولیس کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

About Admin

Check Also

ahsaniqbal

2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سازش کے ذریعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: