Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / کتے کے آپریشن کیلئے تنخواہ بمعہ چھٹی

کتے کے آپریشن کیلئے تنخواہ بمعہ چھٹی

روم (مانیٹرنگ ڈیسک)اطالوی دارالحکومت روم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ سرکاری ملازمہ کو اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے تنخواہ کے ساتھ چھٹی دے دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے رپورٹوں کے مطابق روم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ اس سرکاری ملازمہ نے دو دن کی چھٹی کی درخواست دی تھی تاکہ وہ اپنے کتے کا آپریشن کرا سکے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون اکیلی ہی رہتی ہے اور اس کے علاوہ اس پالتو جانور کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں۔اس خاتون نے پہلے بھی دو مرتبہ چھٹی کی درخواست دی تھی، جو نامنظور ہو گئی تھی۔

تاہم جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارے نے اس خاتون کا کیس اٹھایا اور یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ اسے چھٹی دی جائے۔ اس ادارے اس کی مداخلت کے باعث اس خاتون کو چھٹی مل گئی

About Admin

Check Also

car

برطانیہ کی سب سے پرانی کار فروخت کیلئے پیش

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی سب سے پرانی کار فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: