Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کامرہ کے مسافر وین کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

کامرہ کے مسافر وین کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کامرہ کے قریب گاؤں فتح اللہ میں پیش آیا جب مسافر وین کے ڈرائیور نے ایک ٹرک کو اووٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی بے قابو کر تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ موقع پر ہی ایک عورت سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو نکالنا پڑا۔ زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احد چیمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: