Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پہلا ون ڈے؛ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پہلا ون ڈے؛ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، تجربہ کار آل راؤنڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ساتھ اوپنرز احمد شہزاد، فخرزمان،  پیسرز جنید خان اور رومان رئیس کی موجودگی میں میزبان ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ کی جا سکتی ہیں جب کہ محمد عامر بھی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔ قومی ٹیم میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم،شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، اماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کو بھول کر ون ڈے سیریز میں جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد پہلی سیریز کھیل رہے ہیں، تمام کھلاڑی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کیلیے بھرپور جوش اور جذبہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کوکلین سوئپ کیا تھا  جب کہ سرفراز الیون چیمپئنز ٹرافی میں فتح کی وجہ سے بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

About Admin

Check Also

آخری ون ڈے؛ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: