Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، وزیر اعظم

پاکستان جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مولانا مفتی محمود ( مرحوم ) نے پاکستان کے آئین ‘ پارلیمنٹ اور سیاست میں شرافت اور مفاہمت کا طرز متعارف کرایا آج ہمیں ایسے طرز سیاست کی سخت ضرورت ہے پاکستان جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا مفتی محمود کا سیاست میں شرافت اور احترام کا نام ہے وہ ”اوے بھٹو “نہیں بلکہ ” بھٹو صاحب“ کہہ کر مخاطب کرتے تھے ۔ جمعہ کے روز مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقد ہوئی ۔ یادگاری ٹکٹ مفتی محمود کی گراں قدر مذہبی خدمات کے اعتراف میں جاری کئے گئے ۔تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ‘ڈپٹی چیئرمین مولانا غفور حیدری ‘ وزیر ہاﺅسنگ اکرم خان درانی سمیت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اہم رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1973 کا آئین متفقہ ہے اور اگر اس آئین کو اسلامی کہا جاتا ہے تو اس کا کریڈٹ مفتی محمود کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کی سیاست کے ساتھ علمی اور دینی خدمات بہت زیادہ ہیں ۔ مفتی محمود نے ہمیشہ دلیل کی بنیاد پر اپنا موقف مخالفین سے منوایا ہے کیونکہ ان کو اپنی دلیل پر مکمل اعتماد حاصل تھا وہ اپنے مخالفین کو بھی ”اوئے بھٹو“ یا ”شرم کرو بھٹو “ نہیں بلکہ ”بھٹو صاحب “ کہہ کر مخاطب کرتے تھے ۔آج کی سیاست کو بھی مولانا مفتی کی سیاست طرز سے سیکھنا چاہئے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی محمود نے 1977 میں نظام مصفطیٰ تحریک کی قیادت کی ۔ مفتی محمود نے سیاست میں شائستگی اور شرافت کو متعارف کرایا ۔ مفتی محمود سیاست ‘ شرافت اور احترام کا نام ہے ۔ تقریب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود کی گراں قدر قومی خدمات ہمارے پاس تاریخی اثاثہ ہیں ۔ مفتی محمود کی اسلام اور قومی سیاست میں خدمات قابل دید ہیں مولانا نے اسلام کی خدمت کی اور سیاست کو نیا طرز دیا اور آج ڈاک ٹکٹ کے اجراءسے مولانا کی خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وزارت پوسٹل سروس قومی خدمات کے اعتراف میں دیگر شخصیات کو بھی ٹکٹ جاری کریں موجودہ حالات میں پوسٹل سروس میں جدت وقت کا اہم تقاضا ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مولانا مفتی محمود نے پاکستان کے آئین ‘ پارلیمنٹ اور سیاست میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔ مولانا نے سیاست میں شرافت کا طرز متعارف کرایا ہے ۔ 1977 میں ان کا کردار بہت نمایاں تھا ۔ مولانا فضل الرحمان بھی اپنے والد کی وراثت کو آگے لے کر چل رہے ہیں اور وہ اتفاق رائے اور مفاد کی سیاست کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہے پارلیمانی نظام کی خرابیاں خود پارلیمنٹ کو ہی ٹھیک کرنی چاہئیں لیکن آج کل جو لوگ سیاست میں حصہ لے رہے ہیں ان کو بھی چاہئے کہ وہ مولانا مفتی محمود کی سیاست پر ایک نظر ضرور ڈالیں ۔

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: