Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا امتحان جمعے سے دبئی میں ون ڈے سیریز سے شروع ہورہا ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے چار ماہ قبل اوول لندن میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ون ڈے سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ون ڈے سیریز مختلف ہوگی۔ ہماری ٹیم متوازن ہے۔ پاکستان آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرے گی۔ اظہر علی کی جگہ احمد شہزاد اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔ ان فٹ محمد عامر کی جگہ بائیں ہاتھ کے ایک اور فاسٹ بولر رومان رئیس ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے درجے سے محروم ہونے والی پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اس کیلئے ون ڈے سیریز لازمی جیتنا ہوگی ۔ پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار محمد حفیظ اور شعیب ملک کی شمولیت کے بعد زیادہ متواز ن دکھائی دیتی ہے۔ شاداب خان اور عماد وسیم کی شکل میں پاکستان کے پاس اچھے آل راونڈرز ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ عثمان شنواری اور امام الحق کی پہلے میچ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان148 ون ڈے انٹرنیشنل ہوئے ہیں۔ پاکستان نے85جیتے، 58 ہارے ہیں، ایک میچ ٹائی رہا جبکہ چار میچوں کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔

پاکستان اور سری لنکا کے پہلےون ڈے میچ میں بھارت کے ایس روی اور پاکستان کے احسن رضا امپائر ہوں گے۔ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برا ٹی وی امپائر اور زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

About Admin

Check Also

آخری ون ڈے؛ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: