Home / شوبز / ویرات کوہلی انوشکا کو پیارسےکس نام سے پکارتے ہیں؟

ویرات کوہلی انوشکا کو پیارسےکس نام سے پکارتے ہیں؟

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی دوستی کے چرچے پورے بھارت میں مشہور ہیں، ان کی دوستی اتنی گہری ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ بہت ہی عجیب نام سے پکارتے ہیں۔

کرکٹرز اور اداکاراؤں کے درمیان معاشقے کی خبریں کوئی نئی بات نہیں، ہر دور میں کرکٹ کھلاڑیوں اور اداکاراؤں کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور سیف علی خان کےوالد منصور علی خان، یووراج سنگھ اور ہیزل کیج، اداکارہ ساگریکا گھاٹکے اورظہیر خان ، اداکارہ سشمیتا سین اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے درمیان محبت کی خبروں سے پورا بھارتی میڈیا بھرا پڑا ہے، تاہم موجودہ دور کی سب سے مشہور جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ہے جو گزشتہ کئی سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

دونوں نے اپنے رشتے کومداحوں اور میڈیا سے چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی جب کہ ویرات کوہلی تو اکثرانوشکا سے متعلق دلچسپ باتیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، چند روز قبل اداکارعامر خان سے ایک شو میں ملاقات کے دوران انہوں نے انوشکا کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائی تھیں۔

About Admin

Check Also

بھارت میں احتجاج کا سامنا کرنے والی بالی ووڈ فلمیں

کراچی: ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘بےشمار تنازعات ،تنقید اور دھمکیوں کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: