Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ویتنام میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 50 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ویتنام میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 50 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ہنوئی(فارن ڈیسک) ویتنام میں سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفات نے ویتنام کے مرکزاور شمالی علاقوں میں بڑی پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جب کہ رہائشی علاقوں پر تودے گرنے سے درجنوں افراد مٹی تلے دب گئے اور ملبے سے متعدد لاشیں نکالی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے باعث 40سےزائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن کیا جارہا ہے۔حکومت نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کے بحفاظت انخلا کو ممکن بنانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرلی ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے 317گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 34ہزار گھرمتاثر ہوئے ہیں۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: