Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ن لیگ جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ، ایک خاندان کو بچانے کے لئے پورے نظام کو داﺅ پر لگایا جا رہا ہے ،شاہ محمود قریشی

ن لیگ جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ، ایک خاندان کو بچانے کے لئے پورے نظام کو داﺅ پر لگایا جا رہا ہے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نہیں چاہتی کہ عدالتی کارروائی آگے بڑھے ۔ نیب پراسیکیوٹر پر تشدد قابل مذمت ہے ۔ مسلم لیگ(ن) ملک کی جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے لیکن پی ٹی آئی ایسا کسی صورت نہیں ہونے دے گی ۔ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور نیب پراسیکیوٹر پر تشدد اس واقعہ کا بہت بڑا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ‘ وزراءاور حکومت (ن) لیگ کی ہے اس لئے یہ نہیں چاہتے کہ عدالتی کارروائی مزید آگے بڑھے ۔ آج عدالت کے باہر ایک سیاسی کارروائی کی گئی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چودھری نثار نہیں چاہتے کہ محاذ آرائی ہو اور کہتے ہیں کہ محاذ آرائی شریف خاندان کے مفاد میں نہیں ۔ لیکن نیب پراسیکیوٹر کو زد کوب کرنے کا مقصد اور کیا ہے ؟ حقیقت میں مسلم لیگ(ن) دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ایک دھڑا کہتا ہے کہ محاذ آرائی نہ کریں اور دوسرا کہتا ہے کہ محاذ آرائی پر ڈٹ جاﺅ ۔ لیگی وزراءاور راہنما بھی اسی کنفیوژن کا شکار ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کیا کریں ؟ ان حالات کے پیش نظر سٹاک مارکیٹ گرتی جا رہی ہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اپنے کیسسز سے ہی فرصت نہیں ۔ ایک مسلم لیگ نواز پاکستان اور دوسری مسلم لیگ نواز لندن میں موجود ہے ۔ جس کی وجہ سے وزراءتذتذب کا شکار ہیں کہ وہ آخر کس کی مانیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بھی عدالت جا سکتے ہیں لیکن ہم نہیں جا رہے کیونکہ ہم اگر عدالت گئے تو پھر محاذ آرائی ہو گی جو کہ یہ لوگ چاہتے ہیں ایک خاندان کو بچانے کے لئے پورے نظام کو داﺅ پر لگایا جا رہا ہے اور اس وقت مسلم لیگ(ن) ملک میں جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ نظام لپیٹ دیا جائے اور یہ لوگ سیاسی شہید بن جائیں لیکن پاکستان تحریک انصاف ایسا کسی صورت نہیں ہونے دے گی ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہا کہ جمہوری ملک میں ایسی روایات کبھی نہیں ہوتیں کہ جج عدالت میں کیس کو چھوڑ کر چلا جائے ۔

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: