Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مسلم لیگ (ن) نے آج پاکستان کی عدلیہ پردوسری بارحملہ کیا، عمران خان

مسلم لیگ (ن) نے آج پاکستان کی عدلیہ پردوسری بارحملہ کیا، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آج پاکستان کی عدلیہ پردوسری بار حملہ کیا اوریہ سب نوازشریف کی کرپشن بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج پاکستان کی عدلیہ پر دوسری بار حملہ کیا اوریہ کا حملہ نوازشریف کی کرپشن کے 30 ارب روپے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

عمران خان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے حوالے سے کہا کہ آج کے حملے کے بعد درباری احسن اقبال کا عدالت کے باہررینجرز سے متعلق ڈراما بھی سمجھ آیا جونیب جج کو غیرمحفوظ کرنے کے لیے رچایا گیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم  لیگ (ن) ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، اب قوم اس کے خلاف تیار ہوجائے اور اپنے ریاستی اداروں کا دفاع کرے۔  اداروں کی تباہی کا مطلب ریاست کی تباہی ہے اوریہ شریفوں کا ایجنڈا ہے جسے قوم کوختم کرنا ہے۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: