Home / پاکستان / لاہور میں سپیشل بچوں پر تشدد،شہباز شریف کا نوٹس

لاہور میں سپیشل بچوں پر تشدد،شہباز شریف کا نوٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں سپیشل بچوں پر تشددکے واقعےکانوٹس لیتے ہوئے وزیراورسیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سے و اقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل بچوں پر تشدد کا واقعہ گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا،جہاں گونگے ،بہرے بچوں کو ایک سکول بس میں کنڈکٹر کی جانب سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔جس پروزیراعلی پنجاب نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے و زیراورسیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سے و اقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے48گھنٹوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

About Admin

Check Also

لاہور جلسے میں ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجنے والے لعنتی اکٹھے تھے، رانا ثنااللہ

فیصل آباد: وزیرِقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کے جلسے میں ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: