Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / قدرتی آفات سے سالانہ 14ملین افراد کو بے گھر ہونے کا سامناہے: اقوام متحدہ

قدرتی آفات سے سالانہ 14ملین افراد کو بے گھر ہونے کا سامناہے: اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں آنے والی قدرتی آفات سے سالانہ بنیاد پر اوسطاً 14 لاکھ افراد کو بیگھر ہو جانے کا سامنا رہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعداد و شمار قدرتی آفات کے خطرات پر نگاہ رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے مرتب کیے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ایسی آفات کے زمرے میں زلزلے، سمندری طوفان، شدید بارشیں، سیلاب، سونامی وغیرہ شامل ہیں۔ تقریباً 14 ملین متاثرین میں سے60 فیصد کا تعلق براعظم ایشیا سے ہے۔ اسی طرح قدرتی آفات سے سب سے زیادہ 10 متاثرہ ممالک میں سے 8 جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کے لاکھوں انسانوں کو ہر سال بارشوں اور سیلابوں سے بے گھری کا سامنا رہتا ہے۔

About Admin

Check Also

کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: