Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اور جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ 18اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ رشید احمد کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماءشکیل اعوان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے لیے جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بنچ تشکیل دیدیا ہے ،یا د رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماءشکیل اعوان نے شیخ رشید کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے 2013کے عام انتخابات میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں اور الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی ہے ، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شیخ رشید کو اثاثے چھپانے اورالیکشن کمیشن سے غلط بیانی کرنے پر نااہل کیا جائے ۔۔

About Admin

Check Also

jahangir tareen

ملک میں ہونیوالے کھربوں روپے کی کرپشن کا ہر راستہ شریف خاندان کے گھر ہی جا رہا ہے, جہانگیر خاں ترین

بورے والا( تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خاں ترین نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: