Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / شمالی شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک

شمالی شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک

یر الزور(فارن ڈیسک)شمال مشرقی شام میں نقل مکانی کرنے والے شہریوں پر شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرد ہلال احمر کے طبی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری تین گاڑیوں کو نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے یہ حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔ مقتولین میں بیشتر عام شہری ہیں جو دیر الزور میں جاری لڑائی سے جا بچا کر فرارہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مرنے والوں میں دسیوں عام شہری شامل ہیں جب ک کرد سیکیورٹی فورسز کا ایک ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: