Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / حسن ابدال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 میں سے 7 افراد کی شناخت ہو گئی ،میتیں آبائی علاقوں کی طرف روانہ،زخمیوں میں سے تین کی حالت انتہائی تشویش ناک

حسن ابدال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 میں سے 7 افراد کی شناخت ہو گئی ،میتیں آبائی علاقوں کی طرف روانہ،زخمیوں میں سے تین کی حالت انتہائی تشویش ناک

حسن ابدال (مانیٹرنگ ڈیسک)حسن ابدال میں فتح اللہ بس سٹاپ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں9 افراد جاں بحق افراد میں سے 7 کی شناخت ہو گئی ،جان لیوا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں فلائنگ کوچ کا ڈرائیور ،خاتون اور اس کے بچے سمیت 9 افراد شامل ہیں ،جبکہ زخمی ہونے والے 7افراد میں سے تین کی حالت انتہائی نازک بیان کی جارہی ہے ،جاں بحق ہونے والے ایک بچے کا نام معلوم نہیں ہو سکاجبکہ تین شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ،بد قسمت فلائنگ کوچ راولپنڈی سے پشاور جا رہی تھی کہ حسن ابدال کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئی ،مرنے والوں کے گھروں میں قیامت کا سماں ،ہر آنکھ اشکبار ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ نمبر7106 ،ایل ای ایس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہلے فٹ پاتھ اور پھر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں9 افراد جاں بحق اور7شدید زخمی ہو گئے،حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر پریس ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں عظمت ولد خضرحیات،صفدر گل ولد پائندہ گل،اجمیہ زوجہ خیرشاہ،اسکا بیٹا(جس کے نام کا علم نہیں ہو سکا)فلائنگ کوچ کا ڈرائیور نیاز علی،خانسا رحمن ولدبہادراور عبدالحمید ولد رشید اقبال اور ایک نامعلوم شخص  شامل ہے  جبکہ زخمیوں میں  بلال،الیاس،راشد،آصف،ملنگ خان اور ایک نامعلوم زخمی شامل ہیں جبکہ  ان میں سے تین شدید زخمیوں کو راولپنڈی کے مختلف  ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا جن کی حالت خطر ناک بیان کی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر حسن ابدال اور موٹر وے پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ 1122بھی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور مریضو ں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا،۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ان کے جیب سے نکلے والے شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات سے ہوئی ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں ۔

About Admin

Check Also

siraj ulhaq

جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: