Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ججز نظر بندی کیس، پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط ہونے کا امکان

ججز نظر بندی کیس، پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں عدالت نے تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پرویزمشرف کے وکیل اختر شاہ اور ضامن کیپٹن ریٹائرڈ نذیرعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے استفسارکیا گیا کہ ضامن بتائیں کہ کب پرویز مشرف کو عدالت کے سامنے پیش کرسکتے ہیں، اگر پرویزمشرف پیش نہ ہوئے تو ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کر لیے جائیں گے، جس پر اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویزمشرف آنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر نے اجازت دی توواپس آ جائیں گے۔ عدالت نے پرویزمشرف کے ضامن کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: