Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ترکی کے ساتھ حالیہ تناؤ کی صورتحال جلد ختم ہوجائے گی،امریکی محکمہ خارجہ

ترکی کے ساتھ حالیہ تناؤ کی صورتحال جلد ختم ہوجائے گی،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن:

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ حالیہ تناؤ کی صورتحال جلد ختم ہوجائے گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیھترناورٹ کا  پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ امریکی تناؤ کی صورتحال جلد ختم ہوجائے گی، امریکا ترک حکومت کے ساتھ  مذاکرات کی جلد بحالی کی امید رکھتاہے اور اس حوالے سے امریکی  وزیرخارجہ نے کل اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ترکی اور امریکا کے درمیان ویزہ بحران کے حوالے سے سوالات کا جواب  دیتے ہوئے کہا کہ استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے اسٹاف ممبرزکی گرفتاری کے حوالے سے ثبوت کی فراہمی اور گرفتار امریکی کمیشن کے اہلکاروں کو وکلا تک کی رسائی کےحوالے سے ترک حکومت سے بات کی گئی ہے امید کرتے ہیں کہ حالیہ تناؤ میں کمی آئے گی۔

About Admin

Check Also

ChaudharyNisar

پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: