Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت نے کشمیر کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے سید علی گیلانی

بھارت نے کشمیر کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے سید علی گیلانی

سرینگر (فارن ڈیسک) کل جماعتی کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے معصوم کشمیری عوام کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے جبکہ عالمی برادری اس پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی تحریک آزادی کو پروان چڑھارہے ہیں اور حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ اسکے لئے انہوںنے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں انہوںنے کہا کہ نئی دہلی نے اپنی فوجی طاقت کیساتھ ہزاروں کشمیریوں کا وحشیانہ قتل کیا اورخواتین کی عصمت دری کی انہوںنے کہا کہ بھارتی حکمران نہ تو اپنے شہریوں اور نہ ہی کشمیری عوام کے لئے رحمدلی رکھتے ہیں اور یہ صورتحال بھارتی اور کشمیری دنوں عوام کے لئے تشویش ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکمران اپنی باسی سوچ ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ اور باشعور انداز فکر اپنائیں انہوںنے کہا کہ حاجن پورہ اور شوپیاں کے علاقوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حالیہ شہید ہونیوالے نوجوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان آزادی کے عظیم مشن کے لئے اپنی جانوں کے نذارنے پیش کررہے ہیں

About Admin

Check Also

کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: