Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / برطانوی صحافی ہاتھ دھوتے ہوئے مگر مچھ کی خوراک بن گیا

برطانوی صحافی ہاتھ دھوتے ہوئے مگر مچھ کی خوراک بن گیا

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا میں نامور برطانوی صحافی جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ کا شکار بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ پال مکلین سری لنکا میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا جہاں جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ نے پال کو جھیل میں کھینچ لیا، واقعہ کے مقام پر موجود مچھیرے کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کو مگر مچھ گھسیٹتا ہوا جھیل میں لے گیا۔

برطانوی صحافی کو جس جگہ مگر مچھ نے نشانا بنایا وہاں مگر مچھوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، مقامی افراد کے مطابق آخری بار انہوں نے صحافی کا ہاتھ جھیل سے باہر لہراتا ہوا دیکھا تھا اور تھوڑی دیر بعد ہاتھ غائب ہوگیا۔

واضح رہے کہ برطانوی صحافی پال مکلین آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے اور نامور انگریزی اخبار فائننشل ٹائمز سے وابستہ ہے جب کہ پال نے بریگزیٹ اور یورپی یونین سمیت دیگر مسائل پر رپورٹنگ کی ہے۔

About Admin

Check Also

China: Beautiful picture of the longest bridge on the sea

چین: سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی خوبصورت تصویر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی شاندار وڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: