Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہری زخمی

راولاکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہری زخمی ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون پاکستانی شہری 46 سالہ سفینہ بی بی زخمی ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے پونچھ عباسپور سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپس روانہ

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: