Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اسحاق ڈار ، طلال چودھری ‘ پرویز رشید اور کیپٹن (ر) صفدر کی چودھری منیر کی رہائش گاہ پر مریم نواز سے ملا قات

اسحاق ڈار ، طلال چودھری ‘ پرویز رشید اور کیپٹن (ر) صفدر کی چودھری منیر کی رہائش گاہ پر مریم نواز سے ملا قات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت بیٹھنے اور غیر یقینی کی صورت حال کی وجہ نواز شریف کی نااہلی ہے کیونکہ یہاں پر کچھ لوگ اور سیاستدان ایسا ماحول بناتے ہیں کہ جس کے باعث ملک غیر مستحکم ہو اور وہ لوگ کسی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔ جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری ‘ پرویز رشید اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر قانونی ماہرین نے چودھری منیر کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ جس میں عدالتی کارروائی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر (ن) لیگی خواتین ایم پی ایز زیب النساء‘ لبنہ ریحان اور نسیمہ وانی سمیت دیگر مریم نواز سے ملاقات کے لئے چودھری منیر کی رہائش گاہ پر پہنچے تو وہاں پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے (ن) لیگی خواتین ایم پی ایز کو اندر جانے سے روک دیا جس کے بعد ان خواتین نے چودھری منیر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا ۔ بعدازاں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے چودھری منیر کے گھر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی طرف سے خبریں آئیں ہیں کہ لیگی خواتین کو مریم نواز سے نہیں ملنے دیا جا رہا تو وہ اس وقت مریم نوازسے ملاقات کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جو آج واقعہ پیش آیا وہ بہت افسوسناک ہے لیکن میڈیا کو چاہئے کہ وہ صحیح طریقے سے رپورٹنگ کرے کیونکہ سیاسی قائدین کو عدالتی کارروائی کا احساس ہے اس لئے وہ عدالت کے باہر ہی ٹھہرے ہوتے ہیں عدالت میں صرف وہی لوگ اندر جاتے ہیں جن کو اجازت ہوتی ہے آج کا واقعہ بھی عدالت کے اندر یا احاطہ میں نہیں بلکہ باہر سڑک پر پیش آیا ہے انہوں نے کہاکہ آج اقتصادی بحران کی وجہ سے معیشت پر برے اثرات آ رہے ہیں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ایسا ماحول بنانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے جس سے ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہو ۔لیکن ہمیں ایسا کوئی قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے جس سے مستقبل میں ملک پر کوئی آنچ آئے ۔طلال چودھری نے کہا کہ آج ملک میں معیشت بیٹھنے کا واویلا کیا جا رہا ہے اور پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی مسلسل گر رہی ہے جس کی وجہ نواز شریف کی نااہلی ہے ۔ہم پہلے بھی سازش کا کہہ رہے تھے اور اب پوری قوم کے سامنے سازش کے اثرات سامنے آ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پریشان ہے سی پیک کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے ۔ پھر آخر ایسا عدالتی فیصلہ کیوں آیا اور کیوں ایسا ماحول بنایا گیا جس سے پاکستان عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر کچھ لوگ اور سیاستدان ایسا ماحول بناتے ہیں کہ جس سے ملک میں انتشار پھیلے اور ملک غیر مستحکم ہو اور وہ لوگ کچھ حد تک کامیاب بھی ہو چکے ہیں لیکن ہم نے ملک کو بچانا ہے ۔ #/s#۔( جاوید)

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: