Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / کینولہ کولیسٹرول پاک ہے اس کی کاشت کی حوصلہ افزائی کی جائے، زرعی ماہرین

کینولہ کولیسٹرول پاک ہے اس کی کاشت کی حوصلہ افزائی کی جائے، زرعی ماہرین

فیصل آباد(نیوز رپورٹر) کینولہ کولیسٹرول پاک ہے اس کی کاشت کی حوصلہ افزائی کی جائے ، سا ئنسدانوں نے دیسی سرسوں میں سے دو اجزاءاروسک ایسڈو گلو کو سینو لیٹ نکال کر اسے ڈبل زیرو بنا دیا ہے یعنی بو اور کڑواہٹ سے پاک کینولہ جو کہ بطور خوردنی تیل استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کا تیل صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ خاص طور بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں تو یہ اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس لیے کینولہ کا تیل کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے ، مقامی طور پر کولہو سے نکلوا کر گھر پر اعلی قسم کا کوکنگ آئل حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کےک لیے میٹھی کھلی بھی دستیاب ہوتی ہے ۔اس کی کھلی میں تیل زیادہ ہوتا ہے ۔ لہذا جانوروں کو علیحدہ تیل دینے کی بھی ضرورت نہیں رہتی ۔ اس کے علاوہ جانوروں کے لیے غذائیت سے بھر پور میٹھا چارہ فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ اعلی درجہ کی سبزی بھی ہے ۔زرعی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی کینولہ اگاﺅ اورخوشحال ہوﺅ مہم میںکسان بڑھ چڑھ کا حصہ لیں، کینولہ کی کاشت و برداشت نہایت آسان ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود وطن عزیز کو خوردنی تیل کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ اس لیے کہ کل ملکی ضروریات کا 2\3 حصہ درآمد کیا جاتاہے ۔ جس پر تقریبًا ڈیڑھ کھرب روپیہ کا کثیر زرمبادلہ خرچ ہو رہا ہے ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تیل دار اجناس کی کاشت زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کریں ۔ اس سلسلہ میں کینولہ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ کینولہ ایک منافع بخش فصل ہے ۔ اس سے زمیندار 26000\- سے 3000 روپے فی ایکڑ آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے بیج میں 40 سے 45 فیصد اعلی قسم کا تیلاور 33 سے 37 فیصد تک لحمیات پائے جاتے ہیں ۔ یہ اپنی گہری جڑوں کی وجہ سے پانی کی کمی کو کافی حد تک برداشت کرلیتی ہے اور 40 من تک پیداواری صلاحیت رکھتی ہے ۔

About Admin

Check Also

حکومت پنجاب کی جانب سے کھاد پر زرتلافی سے لاکھوںکسانوں کو فائدہ پہنچے گا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) حکومت پنجاب کی جانب سے ڈی اے پی کھادوں پر زرتلافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: