Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کمیونزم کو شکست کی ٹرافی مغرب نے اٹھائی اور پاکستان کانٹے چن رہا ہے، احسن اقبال

کمیونزم کو شکست کی ٹرافی مغرب نے اٹھائی اور پاکستان کانٹے چن رہا ہے، احسن اقبال

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے امریکا کے ساتھ  شریک کار بننے کو تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے دورہ امریکا میں جان ہاپکنز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے کو بھارت کے نقطہ نظر سے دیکھنا حالات کو مزید خرابی کی طرف لے جائے گا۔ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن و امان کےلیے امریکا کے ساتھ شراکت دار بن کر کام کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مفاہمت کےلیے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے اور سیاسی مفاہمت ہی جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و خوشحالی کی ضامن ہے، اس لیے پاکستان کو افغانستان میں سیکیورٹی ناکامیوں کا موردالزام ٹھہرانا جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان سے سوویت یونین کی پسپائی کے بعد عالمی برادری ہاتھ جھاڑ کر چلی گئی جب کہ مغربی دنیا کو کمیونزم کے خلاف ٹرافی مل گئی  اور پاکستان آج تک کانٹے چن رہا ہے۔ افغان سرزمین کو پرامن بنانے کےلیے علاقے کے ممالک اور عالمی طاقتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوددار ملک ہے اس لیے الزام اور اعتماد ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان کسی دوسرے کی جنگ نہیں لڑرہا بلکہ ہم اپنے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ امن کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی جنگ ہے اور حکومت پاکستان کے اقتصادی وژن کی بنیاد خطے میں امن و استحکام کی بحالی پر ہے۔ سی پیک خطے میں ممالک کے مابین باہمی روابط کو مضبوط کرنے کےلیے مؤثر کردار ادا کرے گا جب کہ  یہ منصوبہ خطے میں باہمی روابط مضبوط بنانے کا موجب بھی ہوگا۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: