Home / بین الاقوامی / کرسجین نیلسن ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر مقرر

کرسجین نیلسن ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر مقرر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسجین نیلسن کو ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر مقرر کر دیا.
کرسجین نیلسن اس وقت وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں جہاں وہ جان کیلی کی اسسٹنٹ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کرسجین نیلسن سائبر سکیورٹی ، ایمرجنسی رسپانس اور ہوم لینڈ سکیورٹی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ صدر جارج بش کے دور میں ہوم لینڈ سکیورٹی سے ہی منسلک رہیں ۔ انکی تعیناتی کی توثیق امریکی سینیٹ سے لی جائے گی ۔ کرسجین نیلسن تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کی حامی سمجھی جاتی ہیں۔

 

About Admin

Check Also

شام میں ترک کارروائی ’دہشت گردی کی معاونت‘ کے مترداف ہے، شامی صدر

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ترک فوج کی شامی علاقے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: