Home / کھیل کود / کامران اکمل بیٹی کے باپ بن گئے

کامران اکمل بیٹی کے باپ بن گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر کامران اکمل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے، انہوں نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
وکٹ کیپر اور بلے بازکامران اکمل کی اہلیہ نے دو روزقبل مقامی اسپتال میں ایک بیٹی کو جنم دیا، کامران اکمل دوسری بیٹی کی پیدائش پر بے انتہا خوش ہیں اورانہوں نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تصویر کے ساتھ کامیران اکمل نے بہت ہی خوبصورت پیغام دیتے ہوئے لکھا ’’الحمداللہ میں ایک بار پھر بیٹی کاباپ بن گیا ہوں ، اللہ نے اپنی رحمت کے دروازے مجھ پر ایک بار پھر کھول دئیے، میں بہت خوش ہوں‘‘۔

واضح رہے اس سے قبل  کامران اکمل کی ایک بیٹی لائبہ اور بیٹا ایان ہے ۔

About Admin

Check Also

ورلڈ الیون نے دوستی ہاکی سیریز جیت لی

لاہور: ورلڈ الیون نے دوستی ہاکی سیریز 1-0 سے جیت لی، سیریز کا دوسرا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: