Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / چھلاوے کے باعث لوگ تذبذب کا شکار،سندھ حکومت ملزم کو نہیں پکڑ سکی ،فاروق ستار

چھلاوے کے باعث لوگ تذبذب کا شکار،سندھ حکومت ملزم کو نہیں پکڑ سکی ،فاروق ستار

کراچی(بیورو رپورٹ)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارنے کہا ہے کہ چھرامار چھلاوے کے باعث لوگ تذبذب کا شکار ہیں،سندھ حکومت ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ،اگرسندھ حکومت سے کام نہیں ہو رہا تو میئر کو کہیں ،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرے اورمحلے کی سطح پر چوکیداری نظام قائم کرنے کی جازت دی جائے،ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم کے150 سے زائد کارکن لاپتہ ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کے کسی بھی کارکن کو گمشدہ یا لاپتہ نہیں رہنا چاہئے ،لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے لاپتہ یا گمشدہ پیاروں سے مل سکیں، میرے اور عامر خان کے بیانات قلم بند ہو گئے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے 23 اگست کو ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھااب ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں،ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ عدالت سے نااہلی کافیصلہ ہواہے اس فیصلے پر عملدرآمد تو ہونا چاہئے،ہم نے کہا تھاخورد بردکئے گئے سینکڑوں ارب روپے کی تحقیقات ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ کوٹا سسٹم اگر ختم ہوگیا ہے تو پھر اس پر اب تک عمل کیوں ہورہا ہے ، مردم شماری کا معاملہ بھی لوگوں میں بے چینی پیدا کررہا ہے ۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: