Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاک فوج نے 5 غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے 5 غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرکے 5 مغربی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا ہے، یرغمالیوں میں ایک کینیڈین اس کی بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو 2012 میں دہشت گردوں نے افغانستان سے اغوا کیا تھا اور انہیں افغانستان میں ہی رکھا گیا تھا، امریکی خفیہ ادارے یرغمالیوں کوتلاش کررہے تھے گزشتہ روزمغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا اور امریکی خفیہ اداروں نے ہی 11 اکتوبر 2017 کو ان کی پاکستان منتقلی کی معلومات دیں جس پر پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا اور مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

About Admin

Check Also

siraj ulhaq

جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: