Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ

پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ

فیصل آباد(نیوز رپورٹر) پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پاکستان سے مجموعی طور پر 1لاکھ 45ہزار 886بیلز بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 116فیصد زیادہ ہے ۔ 30ستمبر 2017تک کپاس کی مجموعی ملکی یپداوار میں پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ریکارڈ51فیصد جبکہ پنجاب میں 113اور سندھ میں 25فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث کپاس کی ملکی درآمدات میں غیر معمولی کمی کی توقع ہے ۔ کاٹن جنرز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ، 30ستمبر 2017تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 39لاکھ 91ہزار 247بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 25فیصد زائد ہے ۔پنجاب بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مذکورہ عرصہ کے دوران 16لاکھ 78ہزار 576کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ریکارڈ 113فیصد زائد ہے ۔ جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں اس عرصہ کے دوران 23لاکھ 12ہزار 671بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تقریباََ25فیصد زائد ہے ۔ رواں سال پاکستانی کاٹن ایکسپورٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ اور 30ستمبر تک پاکستان سے مجموعی طور پر 1لاکھ 45ہزار 886بیلز بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 116فیصد زیادہ ہے ۔محکمہ زراعت پنجاب کے آف سیزن اور آن سیزن مینجمنٹ فارمولے سے کپاس کی پےداوار میں رےکارڈا ضافہ ہوا ہے، محکمہ زراعت کے سائنسدانوں کی انتھک محنت سے کپاس کا کاشتکار خوشحال ہوا ہے ماہرین کے مطابق رواں سال پاکستان میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں ریکارڈ اضافہ بہترین موسمی حالات اور تصدیق شدہ بیج کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث سامنے آیا ہے اور توقع ظاہر کی جار ہی ہے کہ آئندہ سالوں کے دوران بھی پاکستان میںکپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں مزید اضافہ سامنے آئے گا۔

About Admin

Check Also

pakistan rupee vs dollar

روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر پھر بڑھنے لگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کی افواہوں کے بعد امریکی ڈالر نے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: