Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ویتنام میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے37افراد ہلاک

ویتنام میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے37افراد ہلاک

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویتنام میں شدید بارشوں کے بعد طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم ازکم 37 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 15 ہزار سے زائد افراد محفوظ ٹھکانوں کے متلاشی ہیں اور بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تباہی ملک کے وسطی اور شمالی صوبوں میں ہوئی ہے جہاں شدید بارشوں کے بعد طوفانی صورتحال ہے جب کہ  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ صوبے ہوابن میں گھروں پر پہاڑی تودہ گرنے سے درجنوں لوگ دب گئے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 37 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 40 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہیں اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے بحفاظت نکالنے کےلیے بھی ڈزاسٹرمینجمنٹ سیل اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: