Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات،فاٹا کو قومی دھارے میں شمولیت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات،فاٹا کو قومی دھارے میں شمولیت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،صوبے کی مجموعی صورتحال اور فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال سمیت فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخواہ کے عوام کی بہتری سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماﺅں نے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ(ن) کو مزید فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام کے وعدے پر قائم اور پرعزم ہیں اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور فاٹا کے عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

About Admin

Check Also

ahsaniqbal

2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سازش کے ذریعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: