Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہوگئی

نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہوگئی

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو تحفے میں ملنے والی کار سیکریٹریٹ کے باہر سے چوری ہوگئی۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت دلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی سیکریٹریٹ کے باہر سے چوری ہوئی ہے اور اس واقعے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے تاہم فوری طور پر گاڑی چوری کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو نیلے رنگ کی ویگون گاڑی 2014 میں تحفے میں ملی تھی اور واقعے سے قبل ان کے سیاسی کارکن وندانا سنگھ کے زیراستعمال تھی۔

About Admin

Check Also

سلامتی کونسل میں بیت المقدس پر قرارداد لانے کی تیاری

نیویارک: مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: