Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / لیبیائی ساحلی حکام نے 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا

لیبیائی ساحلی حکام نے 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا

طرابلس (فارن ڈیسک) لیبیائی ساحلی حکام نے 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک کے مغربی ساحل پر ڈوبنے سے بچا لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی انٹرنیشنل میڈیکل کمیٹی کے امیر جمال البیشتی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ساحلی حکام نے مغربی ساحلی علاقے میں ایک تباہ شدہ کشتی کے سوار 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا جن میں بائیس خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تارکین وطن افریقی ہیں اور انہیں ہاﺅسنگ سنٹر لے جانے سے قبل طبی امداد کے لئے دارالحکومت طرابلس لے جایا گیا ہے

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: