Home / پاکستان / فیصل آباد کا نوجوان سیلفی لینے کے چکر میں ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھا

فیصل آباد کا نوجوان سیلفی لینے کے چکر میں ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھا

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان  ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش میں ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اسلام پورہ کا رہائشی شاہد حسین ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ریلوے لائن پر گرگیا، اسی دوران ٹرین آگئی جس کے باعث شاہد کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں، واقعے کے بعد نوجوان کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں شاہد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے میں شاہد کی زندگی تو بچ گئی لیکن ہمیشہ کے لیے معذور ہوگیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2014 سے ستمبر 2016 تک سیلفی لیتے ہوئے 127 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ 76 ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں۔ امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار افراد ڈرائیونگ کے دوران سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ خطرناک سیلفی لینے کے شوق میں چار سال میں پاکستان سمیت دنیابھر میں 170 افراد ہلاک ہو چکے۔

About Admin

Check Also

supremecourt

نااہل شخص کی پارٹی صدارت پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: