Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات کا ایک مثبت لمحہ ہے :ڈونلڈ ٹرمپ

غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات کا ایک مثبت لمحہ ہے :ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کی جانب سے 5غیر ملکیوں کو آپریشن کے ذریعے بازیاب کروانے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات کا ایک مثبت لمحہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہناہے کہ امید ہے کہ دونوں ممالک میں دہشتگردی کے خلاف تعاون جار ی رہے گا ،دیگر مغویوں کی بازیابی کیلئے بھی ٹیم ورک جاری رہنے کی امید ہے ۔ان کا کہناتھا کہ غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات ایک مثبت لمحہ ہے ۔
واضح رہے کہ پا ک فوج نے 2012ءمیں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔

About Admin

Check Also

turkispresident

پاکستان سمیت ڈی8 ممالک مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کریں،اردگان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: