Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر جڑواں شہروں کو دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔
نجی ٹی وی کے مطابقراولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے معمول کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شہر میں داخل ہونے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر اس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے اس میں چھپایاگیا 90 کلو گرام بارود برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی سے برآمد کیا گیا بارود دو بوریوں میں چھپا کرلایا جا رہا تھا، گاڑی جان آباد نوشہرہ کے رہائشی مزمل خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ملنے والا بارودی مواد پاکستان ہی میں تیار ہوا لیکن فرار ملزم نے بارود کے ہر پیکٹ سے لائسنس نمبر مٹا دیئے تھے کیونکہ پیکٹس پر موجود لائسنس نمبر سے بارود لینے والے ٹھیکیدار کا نام معلوم کیا جا سکتا تھا۔

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: