Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صحت / ذیابیطس سےبچاؤکاگھریلونسخہ

ذیابیطس سےبچاؤکاگھریلونسخہ

سڈنی :(مانیٹرنگ ڈیسک)چائے پینے سے ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سڈنی یونیورسٹی کےماہرین نےبتایاکہ ذیابیطس سے بچنے کے لیے روزانہ تین سے چار کپ چائے پینا اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

 

ایک کپ چائے بھی اس بیماری سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔یہی فائدہ کافی پینے سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

واضح رہےکہ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک شخص ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے اور لاکھوں افراد ایسے بھی ہیں جن میں اس مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی۔

 

تحقیق میں بتایا گیا کہ ان گرم مشروبات میں موجود اجزاءممکنہ طور پر ذیابیطس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فرد روزانہ تین سے چار کپ چائے یا کافی پیتا ہے (بغیر چینی کے) تو ان میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔اس تحقیق کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی 18 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا جن میں گرم مشروبات کے ذیابیطس پر مرتب ہونے والے اثرات جائزہ لیا گیا۔

 

تحقیق میں دریافت کیا کہ جتنی زیادہ کافی یا چائے پی جائے، اتنا ہی ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ ہم فوری طور پر لوگوں کو مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ زیادہ مقدار میں ان گرم مشروبات کو نوش کریں تاہم معمول کی مقدار بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ۔ اے

About Admin

Check Also

obesity women

موٹاپا چھاتی کے کینسر کی بڑی وجہ ہے، ماہرین طب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: