Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / دولت اسلامیہ کے لیے بھرتیاں کرنے والی برطانوی خاتون ’ڈرون حملے میں ہلاک‘

دولت اسلامیہ کے لیے بھرتیاں کرنے والی برطانوی خاتون ’ڈرون حملے میں ہلاک‘

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے لیے بھرتیوں کا کام کرنے والی برطانوی شہری ایلی این جونز اطلاعات کے مطابق جون میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

سیلی این جونز کا تعلق برطانوی کاؤنٹی کینٹ کے علاقے چیتھم سے تھا اور انھوں نے سنہ 2013 میں اسلام قبول کرنے کے بعد شام جا کر دولت اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ان کی موت کے بارے میں سب سے پہلے برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے خبر شائع کی تھی۔

بی بی سی کے سکیورٹی نامہ نگار فرینک گارڈنر کا کہنا ہے کہ سیلی این جونز دولت اسلامیہ کے لیے ’سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ایجنٹ تھیں اور ان کی موت اہم ہوسکتی ہے‘۔

نامہ نگار کے مطابق وائٹ ہال کے حکام نے اس خبر پر کھل کر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم انھوں نے اس کی تردید نہیں کی اور کہا کہ امریکی ذرائع پراعتماد ہیں کہ ان کی موت جون میں ایک بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے طیارے کے حملے میں ہوئی۔

48 سالہ جونز نے شدت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل کوئی عسکری تربیت حاصل نہیں کی تھی اور ان کی شادی شدت پسند جنید حسین سے ہوئی تھی جو سنہ 2015 میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

ماضی میں سیلی این جونز ایک موسیقار بھی رہی تھیں۔ ان سے مغرب میں رہنے والی لڑکیوں کو شدت پسند گروہ میں شامل کرنے اور برطانیہ میں عیسائیوں کو دھمکانے کا کام لیا جاتا تھا۔

 

سیلی این جونز کی پیدائش گرینچ، لندن میں ہوئی تھی اور وہ لوگوں کو برطانیہ میں حملے کرنے کے لیے اکساتی تھیں اور دیسی ساختہ بموں کی تیاری میں بھی رہنمائی فراہم کرتی تھیں۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وہ شام کا سفر کرنے کے بارے میں ہدایات اور ہتھیاروں کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی تھیں۔

سیلی این جونز کے شوہر جنید حسین دولت اسلامیہ سے منسلک ایک کمپیوٹر ہیکر تھے اور ان کی موت سے قبل انھیں ایک ’انتہائی اہم ہدف‘ سمجھا جاتا تھا۔

وہ مبینہ طور پر ’مغرب کے خلاف وحشیانہ حملوں‘ کی منصوبہ بندی کرتے رہے تھے جن میں معروف عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کے منصوبے بھی شامل تھے۔

اخبار دی سن کے مطابق جونز کی موت کی خبر کو اس لیے بھی منظرعام پر نہیں لایا گیا تھا کیوں کہ خدشہ تھا کہ ان کا 12 سالہ بیٹا بھی اس حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

بشکریہ بی بی سی اردو

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: