Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / جاپانی آتش فشاں پھٹ پڑا ، راکھ اگلنا شروع کر دی

جاپانی آتش فشاں پھٹ پڑا ، راکھ اگلنا شروع کر دی

ٹوکیو(فارن ڈیسک)جاپان کے جنوب مغرب میں واقع آتش فشاں پھٹ پڑا اور راکھ اگلنا شروع کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے جنوب مغرب میں واقع آتش فشاں پھٹ پڑا ۔ پچھلے چھ برسوں سے یہ آتش فشاں خاموش تھا اور گزشتہ کچھ دنوں سے اس کی گڑگڑاہٹ سنی جا رہی تھی۔ آتش فشاں شِن مو ڈیک سے نکلنے والی راکھ کم از کم چار قریبی شہروں میں گر رہی ہے۔ لوگوں میں آتش فشاں کی شدید گڑگڑاہٹ سے خوف پایا جاتا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے آتش فشاں سے پیدا ہونے والے خطرے کو بڑھا دیا ہے اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شِن مو ڈیک نامی آتش فشاں کے قرب و جوار میں جانے سے گریز کریں۔

About Admin

Check Also

مزاحمتی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے تحریک دب نہیں سکتی ، میرواعظ

سرینگر(فارن ڈیسک) حریت کانفرنس”ع“ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے حکمرانوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: