Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / تنازعات بھلا کر بین اسٹوکس نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں

تنازعات بھلا کر بین اسٹوکس نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آدھی رات کو جھگڑے کی وجہ سے جیل جانے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کے دوران انھوں نے برسٹل میں نائٹ کلب کے سامنے کسی شخص سے مارپیٹ کی تھی، اس پرانھیں رات جیل میں گزارنا پڑی اور اسی جرم کی پاداش میں وہ ایشز اسکواڈ سے بھی باہر ہوگئے۔

اب اسٹوکس نے ساری باتوں کو بھلاتے ہوئے اپنی توجہ شادی پر مرکوز کرلی ہے، وہ ویک اینڈ پر اپنی منگیتر کلیری ریٹ کلف سے شادی کرنے والے ہیں،  دونوں کی منگنی2013 میں ہوئی تھی۔

About Admin

Check Also

شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر دیگر خیر خواہوں کی طرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: