Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارتی ریا ست راجستھان میں ہندوں انتہا پسندو ں نے مسلمان لوک گلوکار قتل کر دیا

بھارتی ریا ست راجستھان میں ہندوں انتہا پسندو ں نے مسلمان لوک گلوکار قتل کر دیا

نئی دہلی (فارن ڈیسک)بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں ہندوں انتہا پسندو ں نے مسلمان لوک گلوکار کو قتل کر دیا۔ جس کے بعد علا قے میں کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ ہندوں انتہا پسندو ںکے حملو ں کے ڈر سے کم از کم دو سو مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کرچلے گئے۔ ۔بھارتی پولیس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحد کے قریب ڈانٹال نامی گاو¿ں میں ہندوو¿ں اور مسلمانوں کے مابین ستائیس ستمبر کو تنازعہ اس وقت شروع ہوا، جب ایک پنڈت نے لوک گلوکار احمد خان پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے ایک ہندو دیوی کی شان میں پڑھی جانے والی ایک نظم میں غلطیاں کی تھیں۔پینتالیس سالہ احمد خان کا تعلق راجستھان کے لانگا منگن یار قبیلے سے تھا۔ یہ قبیلہ نسل در نسل ہندوو¿ں کے مذہبی تہواروں کے موقع پر مندروں میں مختلف بھجن گانے کا کام کرتا آیا ہے۔ ایک مقامی پنڈت نے احمد خان کو بھجن میں تبدیلی کرنے کے لیے کہا، جس کے بعد دو طرفہ بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق اس کے بعد پنڈت رامیش س±تھر اور اس کے دوستوں نے احمد کے آلات موسیقی توڑ دیے اور اسے قتل بھی کر دیا تھا۔ پولیس کے سینئر تفتیشی افسر گورو یادیو کا کہنا تھا کہ قتل کی خبر پھیلنے کے بعد انہی ہندوو¿ں اور مسلمانوں کے مابین لڑائی کا سلسلہ شروع ہو گیا، جو کئی نسلوں سے یہاں مل جل کر رہ رہے تھے۔“اس پولیس افسر نے یہ تو نہیں بتایا کہ احمد خان کو کس نے قتل کیا تھا تاہم یہ تصدیق کر دی گئی کہ اس مقامی پنڈت کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دوست فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس ہندو پنڈت کے خاندان کے دو افراد کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک اس حوالے سے صدمے میں ہیں۔حکومت نے اس علاقے میں پیراملٹری دستے تعینات کر دیے ہیں لیکن گاو¿ں سے رخصت ہوجانے والے مسلمانوں نے خوف کے باعث واپس اپنے گھروں کو لوٹنے سے انکار کر دیا ہے۔ مقتول لوک گلوکار کے ایک رشتے دار راکھا خان کا کہنا تھا، ”ایک چھوٹی سے غلطی پر ہندوو¿ں نے میرے بھائی کو قتل کر دیا۔ ہم اب اس گاو¿ں میں کبھی بھی دوبارہ مل کر نہیں رہ سکتے۔بھارت میں ہندو قوم پرست رہنما نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد سے مسلمان اقلیت پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کئی ریاستوں میں گائے کے گوشت پر پابندی بھی عائد کر جا چکی ہے جبکہ انتہا پسند ہندوو¿ں کے حملوں میں متعدد مسلمان ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

Writing Good morning

اسرا ئیلی پو لیس نے گڈ مارننگ‘لکھنے پر فلسطینی شہر ی کو گرفتا ر کر لیا

مقبو ضہ بیت المقدس (فارن ڈیسک)اسرائیل پولیس نے گذشتہ ہفتے ایک فلسطینی شخص کو اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: