Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکا کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ،عالمی دنیا میں تشویش پھیل گئی،برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکا کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ،عالمی دنیا میں تشویش پھیل گئی،برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ،ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی خبروں پر عالمی دنیا میں تشویش پھیل گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے،معاہدے پرغور کے بعدفیصلہ کریں۔
ادھر برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے رابطہ کیا جس میں ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ،برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے امریکہ احتیاط سے فیصلے کرے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کسی بھی وقت معاہدہ ختم کرنے کااعلان کرسکتے ہیں،اعلان کے بعدکانگریس ایران پردوبارہ پابندیاں عائدکرسکتی ہے،کانگریس کے پاس ایران پرپابندیوں کےلئے60روزہوں گے۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: