Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگا کر امریکا یونیسکو کی رکنیت سے دستبردار

اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگا کر امریکا یونیسکو کی رکنیت سے دستبردار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنظیم کی رکنیت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے جس کی وجہ سے امریکا تنظیم کی رکنیت سے دستبردار ہوگیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد ایک مبصر مشن تشکیل دیا جائے گا جو یونیسکو میں امریکا کی نمائندگی کرے گا۔

ہیتھر نوریٹ نے کہا کہ امریکا نے یونیسکو کی سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکووا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے یہ فیصلہ بہت غور و فکر کے بعد لیا ہے اور یہ یونیسکو کے حوالے سے امریکی خدشات کا مظہر ہے۔ یونیسکو میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے جب کہ اسرائیل کے خلاف متعصبانہ رویہ بھی ختم کرنا ہوگا۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا نے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ وہ غیر رکن مبصر ریاست کی حیثیت سے تنظیم کے ساتھ اہم معاملات میں تعاون جاری رکھے گا جن میں عالمی ورثوں کا تحفظ، آزادی اظہار رائے اور علم و سائنس کا فروغ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 2011 میں اسرائیل کی بھرپور مخالفت کے باوجود جب یونیسکو نے فلسطین کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی تھی تو امریکا نے بھی اس پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: