Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / کینگروز کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، روہت شرما

کینگروز کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، روہت شرما

گوہاٹی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، کینگروز ٹیم نے دوسرے میچ میں ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعہ کو حیدر آباد، دکن میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ بھارت نے پہلے میچ میں کینگروز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعہ کو حیدر آباد، دکن میں کھیلا جائیگا۔

About Admin

Check Also

آخری ون ڈے؛ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: