Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / کپل شرما اور سلمان خان خطرناک ترین اداکار قرار

کپل شرما اور سلمان خان خطرناک ترین اداکار قرار

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والےاداکار کپل شرما نے انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے والے سب سے خطرناک اداکاروں کی فہرست میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

موجودہ دور میں فنکاروں اور ان کے چاہنے والوں کے درمیان انٹرنیٹ کی وجہ سے دوریاں سمٹ کر صرف ایک کلک تک محدود ہوگئی ہیں، اب مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں انٹرنیٹ کے ذریعے ہر وقت کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور یہ تمام معلومات بآسانی انٹرنیٹ پردستیاب ہوتی ہیں۔ تاہم ان اداکاروں کے بارے میں کلک کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر موجود معلومات میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو کمپیوٹر کو خراب کرسکتا ہے۔

بھارت کی سائبر سیکیورٹی فرم مک اے فی کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے نے کپل شرما اور سلمان خان کو آن لائن سرچ کیے جانے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ خطرناک اداکار قرار دے دیا۔ سروےکے مطابق ان اداکاروں کو سرچ کیے جانے کی صورت میں کمپیوٹر میں خطرناک ترین وائرس ’’میلویر‘‘کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے کپمیوٹر خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

About Admin

Check Also

tisca chopra

اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں، ٹسکا چوپڑا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: