Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پاکستان نے ایشیا ہاکی کپ کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو سات صفر سے شکست دے دی

پاکستان نے ایشیا ہاکی کپ کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو سات صفر سے شکست دے دی

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ایشیا ہاکی کپ کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو سات صفر سے شکست دے دی۔ ابوبکر محمود نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین جبکہ عماد بٹ اور ارسلان قادر نے دو دو گول اسکور کیے۔
قومی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور یکے بعد دیگرے گول داغ کر بنگلادیش کی ایک نہ چلنے دی۔ میچ کے ہیرو ابوبکر محمود نے تین بار گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔
عمدہ کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم پنالٹی کارنرز کا خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکی۔ نو پنالٹی کارنرز میں سے صرف تین پر ہی گول ہوسکے۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے جاپان کو پانچ ایک سے زیر کرلیا۔ پاکستان اپنے دوسرے میچ میں تیرہ اکتوبر کو جاپان کیخلاف میدان میں اترے گا اور پاک بھارت ٹاکرہ پندرہ اکتوبر کو ہوگا۔

 

About Admin

Check Also

آخری ون ڈے؛ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: