Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / پانی سے ہائیڈروجن ایندھن حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت

پانی سے ہائیڈروجن ایندھن حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت

نینومٹیریل کے ذریعے سورج کی روشنی کی موجودگی میں سمندری پانی سے ہائیڈروجن کشید کی جاسکتی ہے، ماہرین
واشنگٹن (آن لائن) ماہرین نے سمندری پانی سے صرف سورج کی روشنی کے ذریعے ہائیڈروجن ایندھن تیار کرنے کا کامیاب طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اس میں نینومٹیریل کے ذریعے سورج کی روشنی کی موجودگی میں سمندری پانی سے ہائیڈروجن کشید کی جاسکتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح سے توانائی کا ماحول دوست اور کم خرچ طریقہ وضع کرکے دنیا کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل کرنے میں مدد مل سکے گی۔ یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا کے ماہرین نے ہائیڈروجن ایندھن نکالنے کا ایک نیا طریقہ تلاش کیا ہے جس کے لیے دھوپ اور سمندری پانی درکار ہوتا ہے۔ ہم نے تجربہ گاہ میں فلٹر پانی کی بجائے حقیقی پانی سے ہائیڈروجن بنانے کا راستہ کھولا ہے جو سمندری پانی کے لیے بہت اچھی طرح کام کرتا ہے،سینیئر سائنسدان یانگ یانگ نے بتایا۔ اب اس سے تیار کردہ ہائیڈروجن فیول سیل اپنی گاڑی میں لگادیجئے جس سے صرف پانی ہی خارج ہوگا۔ اب اس پانی سے دوبارہ ایندھن بنایا جاسکتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک موثر اور ماحول دوست طریقہ ہے جس سے مسلسل توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

About Admin

Check Also

deintel

جرمنی سے97 لاکھ سال قدیم انسانی دانت دریافت

ایپلشیم(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے ماہرین آثارقدیمہ نے دریائے رائن کی چٹانوں سے انسانی دانتوں کو دریافت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: