Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ویزا سروس معطل رکھنی ہے توامریکا اپنا سفیر بھی واپس بلا لے ، ترک صدر

ویزا سروس معطل رکھنی ہے توامریکا اپنا سفیر بھی واپس بلا لے ، ترک صدر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر نے امریکہ کو صاف پیغام دے دیا۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر امریکہ نے ویزا سروس بند رکھنی ہے تو اپنا سفیر بھی واپس بلا لے۔
گولن تحریک سے تعلق رکھنے کے الزام میں ترک حکومت کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے مقامی ملازمین کی گرفتاری سے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ دونوں نے جوابی اقدامات کے طور پر ایک دوسرے کیلئے نان امیگرنٹ ویزا سروس معطل کررکھی ہے۔
بلغراد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر اردوان نے کہا کہ اگر امریکہ نے ویزا سروس معطل ہی رکھنی ہے تو اپنا سفیر بھی واپس بلالے۔ ہمیں اسکی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ انقرہ میں تعینات امریکی سفیر کو انکا سفارتی نمائندہ ہی تسلیم نہیں کرتے۔
ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے کہا کہ اس مسئلے پر ترک رویہ ہمارے لیے ناقابل فہم اور پریشان کن ہے ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: