Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / منی لانڈرنگ میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک اعتبار نہیں کررہا ،شیخ رشید

منی لانڈرنگ میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک اعتبار نہیں کررہا ،شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں شدید ترین مالی بحران پیدا ہونے جارہا ہے شاہد خاقان فوری طور پر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹائے ختم نبوت غلطی نہیں بلکہ جان بوجھ کر مغربی دنیا کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا 15سال کے ایل این جی معاہدے میں 200ارب روپے کی کرپشن ہے جو کہ بہت بڑی ذلت ہے اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ باقی نہیں ہے 20 اکتوبر کو قوم کو اعتماد میں لونگا ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ منی لانڈرنگ میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک اعتبار نہیں کررہا اور وہ اپنے معاملات کرپٹ آدمی سے طے نہیں کرنا چاہتے اس لیے احسن اقبال کو ورلڈ بنک میں نمائندگی کے لیے امریکہ بھیجا گیا ہے انہوںنے کہا کہ اسحاق ڈار کی وجہ سے ملک میں شدید مالی بحران پیدا ہونے جارہا ہے شاہد خاقان عباسی کو چاہیے کے وہ فوری طور پر اسحاق ڈار سے استعفیٰ طلب کرے شیخ رشید نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے جس طرح اسمبلی میں بولا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ختم نبوت غلطی نہیں بلکہ جان بوجھ کر مغربی دنیا کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا کیونکہ حکومت عراق اور شام جیسے ایجنڈے پر کام کرکے ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا چاہتی ہے انہوںنے کہا کہ ایل این جی معائدے کی کاپی حاصل کرنے کے لئے باربار قومی اسمبلی اور سینٹ میں جاتا رہا ہوں آخر اتنے بڑےمعائدے بارے میں جاننے کا عوام کا حق ہےلیکن اب میں نے ان کا نامہ اعمال حاصل کرلیا ہے 15سال کے ایل این جی معائدے میں 200ارب روپے کی کرپشن ہے اس سے بڑی ذلت اس حکومت کے لئے کیا ہوگی شیخ رشید نے کہا کہ ایک آدمی کو بچانے کے لئے قانون بنایا گیا ہے لیکن پوری قوم عدلیہ اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے قوم تو جمہوریت چاہتی ہے لیکن حکومت جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلی ہے اب ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے 20 اکتوبر اگلے جمعہ کو پوری قوم کو اعتماد میں لونگا (صدام)#/s#

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: